Ticker

6/recent/ticker-posts

روس نے مزید یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی



کریملن نے روسی کمپنیوں کے خلاف غیر ملکی اقدام کے جواب میں مزید مغربی اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن کریملن میں دو یورپی ریاستوں کے اثاثے ضبط کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز فن لینڈ کی فورٹم اور جرمنی کی یونیپر نامی کمپنیوں کو روسی ملکیت میں شامل کرلیا، یہ دونوں کمپنیاں ماسکو کے کنٹرول میں پاور پلانٹس چلاتی ہیں۔ روس نے واضح کیا کہ یہ اقدام واپس بھی لیا جا کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فورٹم نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہا ہے اور اسے اپنی روسی ذیلی کمپنی سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے سی ای او کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یونٹ کو عارضی اثاثہ جات کے انتظام کے تحت رکھا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments