Ticker

6/recent/ticker-posts

پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق

 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔

 ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں ملک میں بہتری نہیں لا سکتیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں سے جھوٹے وعدے کیے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے، اس اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔ 

Post a Comment

0 Comments