Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم 30جولائی کو لاہورقصور بہاولنگر موٹروے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف تیس جولائی کو لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے ،اورجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں موٹر وے آنے سے زراعت کےشعبے میں انقلاب آسکتا ہے، تین فیزز میں موٹروے کو بنایا جا رہا ہے،قصورسےاوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولنگر کی زراعت کوعالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بلڈنگ زمین بوس ہو چکی ہے،اورماضی کا حصہ بن چکی ہے،پی ٹی آئی انتشارکا نام ہےملکی ترقی روکنے والی جماعت ہے، اس نے ملک کی سیاست کو چالیس سال پیچھے کر دیا ہے، ملکی سیاست میں نفرت کا بیج بویا اورعوام اسے مسترد کرتے ہیں۔

ملک احمد خان نےکہا کہ پی ٹی آئی نے یونیفارم پر حملہ کیا معاشرت اورسیاست پرحملہ کیا،نومئی کے واقعات سائفر کی من گھڑت کہانی گھڑی گئی ،اوربیرونی ممالک کےساتھ دو طرفہ تعلقات اور سفارت کو تباہ کیا۔

 

Post a Comment

0 Comments