Ticker

6/recent/ticker-posts

بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں  ساڑھے 7 روپے تک کے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک کے اضافے کی درخواست  کی گئی تھی، جس کی بعد ازاں نیپرا نے منظوری دے دی تھی۔ آج پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت  میں اضافے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہوگا، جس کے بعد بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف50 روپے41 پیسے تک ہوگیا۔

بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہوگا، جس کے بعد بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف50 روپے41 پیسے تک ہوگیا۔

Post a Comment

0 Comments