لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کر کے کیمیکل سے تیار ہونے والا سیکڑوں لیٹر دودھ برآمد کر کے سپلائر کو حراست میں لے لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھڈیاں خاص میں ایک ڈیری پر چھاپہ کے دوران کیمیکلز سے بنا 700 لیٹر جعلی دودھ پکڑا گیا، جسے لاہور لے جانا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران سپلائر کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 25 کلو پاؤڈر، 16 کلو گھی، ممنوع کیمیکل بھی برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
0 Comments