Ticker

6/recent/ticker-posts

سائفرتحقیقات؛ ایف آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا، پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: سائفر وآڈیو لیکس پر کابینہ کی سب کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی آگئی اور تفتیشی ٹیم نے سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے سربراہ کو طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کرکے25 جولائی کے لیے طلب کرلیا جبکہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات پر ڈی جی ایف آئی اے نے 5 اکتوبر کو سائفر و آڈیو لیک کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا عبدالجبار کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈیپٹی ڈائریکٹر کاونٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف مقرر کردہ آفیسر ممبران میں شامل ہیں۔

اسی طرح انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جینس ادروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک آفیسر کو بھی شامل کیاگیا  ہے۔ تحقیقیاتی ٹیم  سائفر اور اسکی کاپی غالب ہونے سمیت آڈیو لیک  اور دیگر حوالوں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments