Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی بے نظیر اسپتال میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی، مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار


 راولپنڈی بے نظیر اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگی، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر اہم شواہد جمع کرلیے، مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان فیضان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج ہے، ملزم گوجرخان کا رہائشی ہے جس نے اپنے دوست عبدالعلیم کی مدد سے خاتون کو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، ملزم کے ساتھ وارڈ بوائے عبدالعلیم کو حراست میں لے لیا ہے، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وارڈ بوائے کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments