Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ٹیسٹ میں 90 فیصد سے زائد طلبہ فیل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ٹیسٹ کا نتیجہ سینکڑوں طلبہ کے احتجاج کی صورت نکل آیا، امتحان دینے والے 2500 میں سے 2400 طلبہ فیل ہوگئے۔ ٹیسٹ میں ناکام ہونیوالے طلبہ پی ایم ڈی سی کے سامنے سراپا احتجاج ہوگئے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنے پر فیل ہونیوالے طلبہ و طالبات احتجاج کرنے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے باہر پہنچ گئے، طلبہ نے پی ایم ڈی سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے مقرر 50 فیصد نمبرز کو راتوں رات 70 فیصد کرکے سینکڑوں اسٹوڈنٹس کے ساتھ ناانصافی کی گئی، 2500 میں سے صرف 100 اسٹوڈنٹس کو پاس کیا گیا۔

امتحان میں فیل ہونے والے لڑکیوں کی والدہ نے کہا کہ میری دونوں بیٹیاں چین سے پڑھ کر آئی ہیں، وہاں انہیں اسکالر شپ ملی اور یہاں دو تین نمبروں سے فیل کردیا گیا، اگر پاسنگ مارکس 50 فیصد ہوتے تو یہ سارے بچے پاس ہو جاتے۔

انہوں نے پی ایم ڈی سی پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، فیسیں بھی زیادہ ہیں والدین بڑی مشکل سے اپنے بچوں کو یہاں تک لاتے ہیں۔

پاسنگ مارکس میں تبدیلی سے مطابق پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ کامیابی کیلئے کم سے کم نمبرز کی حد 50 فیصد رکھنے کی پالیسی صرف ایک سال کیلئے تھی، 70 فیصد نمبروں کی شرط گزشتہ سال کے اکیڈمک بورڈ میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments