Ticker

6/recent/ticker-posts

پاک افغان ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا تین روزہ پریکٹس کیمپ کل سےشروع ہوگا


 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو گا جبکہ قومی اسکواڈ 17 اگست کو سری لنکا کے لیے اڑان بھرے گا جہاں افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ 

پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں  لگائے جانے والے  تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ میں پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز شریک ہوں گے۔

کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، وسیم جونئیر، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔

آٹھ کھلاڑیوں عباس آفریدی، ابرار احمد، ارشد اقبال، محمد عمران جونئیر، محمد عمر،سفیان مقیم ،  مہران ممتاز اور قاسم اکرم کو بھی کیمپ میں پریکٹس کےلیے مدعو کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حارث رؤف، محمد رضوان،  طیب طاہر اورشاہین شاہ آفریدی 16اگست کو لاہور پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ 17 اگست کو ہمبنٹوٹا سری لنکا روانہ ہو گا۔ لنکا لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز سری لنکا میں ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف  تین میچوں کی سیریز  کا پہلا ون ڈے 22، دوسرا 24 اور تیسرا 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments