Ticker

6/recent/ticker-posts

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کا تبادلہ کردیا گیا

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کا تبادلہ کردیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ہمایوں دلاور کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہمایوں دلاور کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سماعت کی اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی اور پھر کوئی فیصلہ دے گی جبکہ آج ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں جو کچھ ٹرائل کورٹ نے کیا وہ ہم نہیں کریں گے۔

 

Post a Comment

0 Comments