Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی؛ 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14/15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم عثمان نے میری بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دھمیال پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔

یس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments