Ticker

6/recent/ticker-posts

غلطی سے سرحدعبور کرنیوالانوجوان ڈھائی سال بعد بھارتی قید سے رہا


  لاہور:  پنجاب کے سرحدی علاقے نارروال سے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے پاکستانی نوجوان کو بھارتی حکومت نے ڈھائی سال بعد رہا کردیا۔ شہبازاحمد نامی نوجوان واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گیا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ شہبازاحمد گزشتہ ڈھائی سال سے بھارتی شہرامرتسر کی سینٹرل جیل میں  قید تھا۔

حکام کے مطابق شہبازاحمد نارووال کے علاقے سے غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

بھارتی سیکیورٹی حکام نے  شہباز احمد کو حراست میں لے کر ان  پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے اورفارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی  کی کوششوں سے نوجوان کو رہائی نصیب ہوئی ۔  شہبازاحمد کو بھارتی حکام نے جمعہ کے روز واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے حوالے کیا۔

شہباز احمد جیسے ہی اپنے وطن کی حدود میں داخل ہوا تو خوشی سے اس کا چہرہ دمک اٹھا۔ شہباز احمد نے قومی پرچم لہراتے ہوئے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments