Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کی قسط کیلیے معاہدہ طے پا گیا


 پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)جائزہ مشن کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے بعد  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں  گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انے والے عرصے میں مہنگاٸی کم ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنےاور سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے، جبکہ ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments