Ticker

6/recent/ticker-posts

9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں تیار، 2 پولیس افسران بھی شامل

انویسٹی گیشن پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں تیار کرلی ہیں، جن میں 2 پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس نے 9 مئی کو لاہور کے جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں مرتب کرلی ہیں، نئی لسٹیں سیاسی جماعت کے کئی کارکنوں کو سزا دلوانے کے بعد بنائی گئی ہیں۔

نئی فہرستوں میں پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کے نام اور تصاویر بھی شامل کردی ہیں، اور ذرائع کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فراہم کی گئی لسٹ میں 2 پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

نئی فہرست میں ڈی آئی جی آپریشنز کے پی ایس او کا نام بھی موجود ہے، انسپکٹرعاصم رفیع علی ناصررضوی کے پرسنل اسٹاف افسر تعینات ہیں۔ جب کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی انسپکٹر آصف ذوالفقار کا نام بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی لسٹ میں 101 مردو خواتین شامل ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments