Ticker

6/recent/ticker-posts

خواتین کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع


 کراچی: حکومت کی جانب سے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

ڈپٹی منیجر اسٹیٹ بینک قراۃ العین بلال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے خواتین کو ذاتی کاروبار کیلیے بلا سود قرضہ سہولت کا اجرا کیا ہے، اب خواتین گھر بیٹھی آن لائن درخواست جمع کرا کر پانچ لاکھ روپے تک کا قرضہ باآسانی حاصل کر کے بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں خواتین 48 فیصد ہیں مگر بہت تھوڑی تعداد بلکہ نہ ہونے کے برابر خواتین اس وقت اپنا ذاتی کاروبار کر رہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments