Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نادہندگان کے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نادہندگان کے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے شریک ہوئے اجلاس میں نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔


Post a Comment

0 Comments