Ticker

6/recent/ticker-posts

پاک امریکا معاہدے پر دستخط، پاکستان کو 132 ملین ڈالر امداد دی جائیگی


 اسلام آباد: سیلاب زدگان کی امداد اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالر امداد فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپینشن انیشیٹو کے تحت دوسرے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 132 ملین امریکی ڈالر امداد فراہم کی جائے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپن ٹویٹ میں کہا ہے ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments