Ticker

6/recent/ticker-posts

جب ڈاکو گھر لوٹ رہے ہوں تو چوکیدار کیسے نیوٹرل رہے گا، عمران خان

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ڈاکو گھر کو لوٹ رہے ہوں تو چوکیدار کیسے نیوٹرل رہے گا؟ جب بھی کوئی کہے کہ وہ غیر سیاسی ہے تو سمجھ جانا کہ وہ جانور ہے۔

ایڈورڈ کالج پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت تعلیمی اداروں میں پروان چڑھتی ہے، جتنی بہتر تعلیم اتنی ہی بہتر لیڈر شپ ہوتی ہے، دنیا کے سب سے بڑے لیڈر ہمارے نبیﷺ تھے، آپ سب مستقبل کے لیڈرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے اور ظلم والے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہوتا ہے، جب وزیراعظم یا وزیر پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتا ہے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تباہی کا راستہ آپ کے سامنے آرہا ہے، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آر او دیا گیا اور ان کے کیسز ختم کیے جارہے ہیں، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں عدالت نے مریم نواز کو بری کردیا ہے، مریم کو ڈیزل نے نہیں عدالتوں نے بری کیا ہے، آپ کا مستقبل تباہی کی طرف جارہا ہے، اسی طرح اربوں کی چوریاں معاف کی جاتی رہیں تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

 

Post a Comment

0 Comments