Ticker

6/recent/ticker-posts

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز،5واں میچ آج لاہور میں کھیلا جائےگا


 پاکستان اور انگلينڈ کے درميان 5 واں ٹی 20 میچ قذافی اسٹيڈٰيم ميں کھيلا جائے گا۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیموں نے منگل کو لاہورمیں بارش کی وجہ سے پريکٹس نہیں کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہے۔

بارش کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ منگل کو بری طرح متاثر ہوئی اور باؤنڈری کے اطراف کئی انچ پانی کھڑا دکھائی دیا۔

انگلش کرکٹرسیم کیرن کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور اس میں خطرناک کھلاڑی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 7 میچز کی سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments