Ticker

6/recent/ticker-posts

ایس ایچ او جاوید اقبال چوہدری کی کاروائی تھانہ گڑھا موڑ نے بلئیرڈ کلب پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا


گڑھاموڑ ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او جاوید اقبال چوہدری کی کاروائی تھانہ گڑھا موڑ نے بلئیرڈ کلب پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا مقدمات درج 
تفصیل ،گذشتہ رات اے ایس آئی محمد امین  اپنی نفری کے ہمراہ گشت پر جا رہے تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ اڈا 86 ڈبلیوبی پر
 ڈاکٹر کلب پر جوا کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے بروقت چھاپہ مار کر 6 جواریوں جن میں،عبدالغفار ولد محمد بلال راجپوت،محمد جاوید ولد عبد الستار طور،محمد یونس ولد محمد یوسف قوم اوڈ راجپوت، محمد اسلم ولد عبد الستار راجپوت ،محمد عمران ولد بشیر احمد ملک کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا 

دوسرے مقدمہ میں ظہیر آباد شہید کے قریب دوران گشت ایک مشکوک شخص محمد عمران ولد برکت علی قوم مغل بستی صدیق آباد گڑھا موڑ کو روکا تلاشی لینے پر 120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا



ایس ایچ او جاوید اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی جو بھی ایسے کاموں میں ملوث پایا گیا اسکو سزا دلوائی جائے گی منشیات فروش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

   

Post a Comment

0 Comments