Ticker

6/recent/ticker-posts

مدرسے کے 9 سالہ طالبعلم پرتشدد کرنے والا معلم گرفتار

لاہورمیں پولیس نے 9 سالہ طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے والے مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا۔ 

کوٹ لکپھت پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نو سالہ عثمان کے سر میں ڈنڈا مار کر زخمی کیا گیا۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج، انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نو سالہ عثمان چھوٹی پاٹکی مدینہ مسجد مدرسہ میں پڑھنے جاتا تھا، بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments