Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں، اداروں کے ساتھ ایک پیج پر رہنا چاہتے ہیں، ادارے سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں انتظامی بحران الیکشن کمشنر کی نالائقی اور ان کی ٹیم کی وجہ سے ہے، اربوں روپے عوام کا آپ نے انتظامات پر لگوایا، دو دن پہلے کہہ دیا کہ الیکشن نہیں ہوسکتا، سیلاب تو دو تین ماہ سے جاری ہے، آپ کے سامنے حالات خراب ہورہے تھے آپ کو خیال نہیں آیا، کل لاکھوں لوگوں نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، احسن اقبال، خرم دستگیر، شہباز شریف کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، انہیں لگتا ہے ان کی حالت بری ہے تو یہ الیکشن کرانے کیلئے تیار نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حتمی فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہییں عوام کو فیصلہ کرنے دیں، بند کمروں کے فیصلوں کی نہ تو لائف ہے نہ کوالٹی ، اسی لیے منتخب حکومت کو ہٹایا گیا تو چار ماہ میں معیشت کی کمر ٹوٹ گئی، ملک میں پیناڈول تک نہیں مل رہی، باقی دوائیوں کی لمبی فہرست ہے جو پاکستان میں بننا بند ہوگئیں، پاکستان میں کوئی نیا پراجیکٹ نہیں آیا اور مہنگائی 45 فیصد پر پہنچ گئی، لوگوں کی نوکریاں ختم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر 24 ارب کے کیس میں فرد جرم ہی عائد نہیں ہورہی، جس دن شہباز شریف وزیراعظم بنے اس دن اس پر فرد جرم لگنی تھی جو نہیں لگی، حمزہ شہباز جب وزیر اعلیٰ بنے اس دن ان پر فرد جرم لگنی تھی، 24ارب روپے کا معاملہ ہے پھر بات کریں تو کہتے ہیں بے ہودگی ہے، آپ نے پیٹرول کی 80 روپے قیمت بڑھادی، آج خوردنی تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی، آج تک کابینہ نے کوئی ایسا ایجنڈا دیا ہو جس سے عوام کی

Post a Comment

0 Comments