Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان کا کہناہے کہ اگر اکتوبر میں ملک میں انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو پارٹی کے لیے اگلی حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے جنوبی پنجاب کے ممبران سے بات چیت میں انکشاف کیا کہ اکتوبر میں انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو پارٹی کو اگلی حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان نے اپنے ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کو ہر قیمت پر اگلے مہینے عام انتخابات کا اعلان کروانا ہے، تمام ممبران 23 اور 30 ستمبر کو اپنے حلقوں میں مہنگائی پر احتجاج کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں حقیقی آزادی مارچ کی کال دوں گا۔ عمران خان نے اپنے ارکان کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے ممبران وزیر اعلی پنجاب سے براہ راست رابطے سے گریز کریں، ڈر ہے ضرورت پڑنے پر پرویز الہی پنجاب اسمبلی کو فورا تحلیل نہیں کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments