Ticker

6/recent/ticker-posts

اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے سے راستے بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اسکردو میں پیر کی صبح زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسکردو کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملوپہ موڑ پر کئی گاڑیاں بھاری پتھر گرنے کے باعث پھنسی ہوئی ہیں اور کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سےمرکزی شاہراہ پر شہریوں کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے سے جانی نقصان کی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم 3 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ روندو میں گزشتہ سال بھی زلزلے کے بعد 3 ماہ تک آفٹر شاکس آتے رہے تھے جس کے باعث شہریوں کو گھر چھوڑنا پڑا تھا اور نئی تعمیر ہونے والی اسکردو شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

Post a Comment

0 Comments