Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں خاتون سےکار چھیننے والا ملزم پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون سےکار چھیننے والا ملزم پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ اسٹاف لاہور نے پشاور پولیس کے ساتھ مل کرخزانہ گیٹ پشاور میں ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ یہ بھی پڑھیں لاہور میں خاتون کو اغوا کی کوشش اور کار چھیننے والا ملزم گرفتار لاہور: ڈیفنس میں خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا، ملزم عبداللہ کا تعلق راولپنڈی کے مشہور کار چور گروہ بلال ثابت سے تھا۔ ملزم کا ایک ساتھی فیروز پہلے ہی لاہورپولیس کی حراست میں ہے، بتایا گیا ہےکہ ملزم عبداللہ اعلیٰ بیورو کریٹس سمیت موٹر وے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی پر فائرنگ میں بھی ملوث رہا۔

Post a Comment

0 Comments