Ticker

6/recent/ticker-posts

کنری(بیورو رپورٹ / میاں محمد فیصل)ماہ ربیع الاول مذہبی عقیدت اور جوش جذبے سے منانے اور اس کے فول پروف انتظامات کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر کنری جنید رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی کنری غلام مصطفی کاچھیلو،مختیار کار کنری علی رضا نندوانی،ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کنری جہانزیب آرائیں،رہنما اہلسنت وخطیب جامع مسجد کنری مولانا محمد صالح خلیلی،خلیلی جماعت کنری کے خلیفہ حاجی اختر اعوان خلیلی،خلیلی جماعت کنری کے صدر محمد زبیر جٹ،نائب صدر ملک عرفان اعوان خلیلی،تاجر رہنما گلزار میمن ہیلتھ اور حیسکو ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جنید عالم نے کہا کہ حضور نبی کریم نہ صرف مسلمانوں بلکہ پورے عالم انسانیت کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے محبت رسول کا تقاضہ ہیکہ مسلمان اپنی نبی کی ولادت باسعادت کے ایام ربیع الاول کے مہینے کو عقیدت واحترام سے منائیں انہوں نے محکمہ ہیلتھ،حیسکو،بلدیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گزر گاہوں کی صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں،انہوں نے کہا کہ شام سے رات گئے تک جلسوں اور میلاد کی محفلوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے وہ حیسکو حکام سے بات کریں گے،ڈی ایس پی غلام مصطفی کاچھیلو نے اجلاس کو بتایا کہ تمام جلوسوں اور محفل میلاد کی تقریبات کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی
 

Post a Comment

0 Comments