Ticker

6/recent/ticker-posts

سیالکوٹ: بہن پر تعویز کروانے کا الزام، بھائی نے چچا زاد بھائی اور بہن کو قتل کر دیا

یالکوٹ میں بہن پر تعویز کر کے اسے مارنے کے الزام میں بھائی نے اپنے چچا زاد بھائی اور بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہنٹر پورہ میں ایک شخص نے چھری کے وار کر کے اپنے چچازاد بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے واردات کے 2 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ گرفتار ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میری بہن پر تعویز کرکے اسے مار ڈالا گیا، اس لیے میں نے انتقام کے طور پر دونوں کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments