Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی سینئر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر( ر)خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کی منظوری دی۔ سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان بطوراسسٹنٹ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ ابوذرامراؤ ویڈیو انالسٹ اور رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہونگے۔ سینیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے بتایا کہ کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔ سلطان اذلان شاہ کپ یکم نومبر تا 10 نومبر ملائیشیا میں کھیلا جائےگا۔

Post a Comment

0 Comments