Ticker

6/recent/ticker-posts

آج عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں


 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی آج شکل دیکھنا چاہتی ہوں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ، اللہ تعالی نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا، اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے، بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئیں گے، عمران خان آج بےبس شخص ہیں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان بیساکھیوں پر حکومت میں آیا، نوازشریف کےہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتےتھے، عمران خان اہم دستاویزات میں ٹیمپرنگ کررہے ہیں، وہ اب تک قذافی اسٹیڈیم سے باہر نہیں نکلے، وہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے، عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، وہ کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ملک سے اتنی بڑی غداری کررہےتھے، اس پر سوائے حیرانی کے کیابات کی جائے، انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کا مان نہیں رکھا اور اس کی خلاف ورزی کی، ملک کے اداروں کو تنازعات میں دھکیلا اور اعظم خان کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے، عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہاؤس میں سازشی منصوبے بناتےرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آڈیوز کہاں سے لیک ہوئی ہیں، میری آڈیو لیکس میں عمران خان اور ان کا کوچ ملوث ہیں۔

Post a Comment

0 Comments