Ticker

6/recent/ticker-posts

جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوگئی،شہبازشریف


 ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی۔

جمعرات کی دوپہر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوگئی۔ٹویٹر پیغام میں انھوں نے لکھا کہ مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے جو صرف شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مریم نواز کے بری ہونے پر پارٹی کے قائد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نواز شریف کے خلاف جج کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے سر اللہ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا، سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور آج انجام کو پہنچا۔

شہباشریف نے یہ بھی کہا کہ مریم اور صفدر نے بہادری، صبر اور استقامت سے مشکلات کا سامنا کیا۔

Post a Comment

0 Comments