Ticker

6/recent/ticker-posts

برطانیہ کا سیلاب متاثرین کے لیے 10 ملین پاؤنڈ اضافی امداد کا اعلان


 اسلام آباد: برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اضافی 10 ملین پاوٴنڈ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اپنے دورے میں اہم حکومتی شخصیات، کمیونٹی لیڈرز اور امدادی ایجنسیوں سے ملاقات کریں گے۔

اضافی امداد کے سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 33 ملین سے زائد افرادمتاثرکے ایف سی ڈی او منسٹر لارڈ طارق احمد نے مزید 10 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے، جس سے برطانیہ کی جانب سے دی گئی کل امداد 26.5 ملین پاؤنڈ ہو گئی ہے۔ اضافی امداد فوری طور پر زندگی بچانے کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی، جس میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں، پانی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments