Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور؛ جائیداد کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل


 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے تھانہ برکی کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے اپنے بھتیجے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

چچا بھتیجے کے مابین جائیداد کا تنازع تھا، جس پر ملزم ریاست عرف راشو نے پہلے فائرنگ کرکے جنید کو زخمی کیا، بعد میں بھتیجے کو زخمی حالت میں کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد ملزم ریاست فرار ہوگیا جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Post a Comment

0 Comments