Ticker

6/recent/ticker-posts

سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا فیصلہ،16گھنٹے تک بندش کا امکان


 کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا  ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حکام نے کہا کہ یومیہ گیس ناغے کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہوسکتا ہے، ناشتہ، دوپہراور رات کے کھانے کے لیے 2 سے 3 گھنٹے تک گیس فراہم کی جائے گی تاہم سردیوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں لو پریشر کی شکایت دور ہوگی جب کہ کھانا پکانے کے سوا ضرورت پر ایل پی جی استعمال کی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر 8 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہورہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments