Ticker

6/recent/ticker-posts

لانگ مارچ کیلیے 25 مئی والی پالیسی سے دس گنا زیادہ سختی کرینگے، وزیر داخلہ


 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے 25 مئی والی پالیسی سے 10 گنا زیادہ سختی کریں گے کیونکہ کسی کو جتھوں سے حکومت کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لائیں تو ہمیں منظور ہے لیکن لانگ مارچ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات پر حکومت کا دارومدار نہیں ہے، آج الیکشن کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہیں اور تمام ایجنسیوں کو ان احکامات پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ووٹر گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، پولنگ کا عمل شفاف پرامن طریقے سے جاری ہے جبکہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دے رہا ہے، رینجرز اور پولیس سمیت سب اداروں نے اچھا کام کیا ہے جبکہ گنتی کے عمل کو قانون اور ضابطے کے مطابق ے واضح کیا کہ میں نے کسی کی انتخابی مہم نہیں چلائی بلکہ میں کسی کی خوشی و غمی میں شریک ہونے گیا تھا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان پر کہوں گا کہ ان سے چول ماری گئی ہے، ہمارے وہ سیاستدان جو اپنی سیاست کے لیے پروپیگنڈا کرتے ہیں تو انہیں بھی محتاط رہنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments