Ticker

6/recent/ticker-posts

پرنسپل کی بدتمیزی پر پہلی جماعت کے بچے کے باپ نے خود کو آگ لگادی


 مصر میں پرنسپل کے رویے سے دلبرداشتہ باپ نے اسکول کے اندر خود کو آگ لگادی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصر کے شمال میں واقع بحیریہ گورنری میں واقع ایک اسکول میں ایک شخص نے خود پر شراب انڈیل کر آگ لگادی، تاہم وہاں موجود افراد نے آگ بجھاکر اسے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کا بچہ اسی اسکول میں پہلی جماعت کا طالب علم ہے، اسکول کے پرنسپل نے اس کے بیٹے کو ناصرف کتابیں دینے سے انکار کردیا تھا بلکہ بچے کے باپ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

اسکول کے پرنسپل کے رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے بچے کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا۔

دوسری جانب خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کی بیوی نے اسکول انتظامیہ پر اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments