Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کو فارغ کرنے کی سفارش


 جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے جبکہ 2 ججز کو فارغ کرنے کی سفارش کی ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کو فارغ کرنے کی سفارش اکثریت کی بنیاد پر کی گئی۔

اجلاس میں جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدرسلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم،جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ،جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیئے گئے اور دونوں ججوں کو کو فارغ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments