Ticker

6/recent/ticker-posts

جعلی انگوٹھے لگاکر بی آئی ایس پی سے پیسے نکلوانے والے 2 ملزمان گرفتار


 کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےجعلسازی کے ذریعے پیسے نکلوانے والے 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے  مطابق ملزمان جعلی انگوٹھوں کے ذریعے اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے تھے جب کہ ملزمان سے 300سے زائد جعلی سمز اور 3 ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان ریٹیلرز سے مستحقین کے شناختی کارڈ اور فنگرپرنٹ اسکین لیتے تھے اورجعلی انگوٹھے بنوا کر رقم ہتھیاتے تھے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کےساتھ ہیکر بھی ملا ہوا تھا جو بتا تا تھا کہ کس آئی ڈی پرپیسےآگئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments