Ticker

6/recent/ticker-posts

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا 3 کیمپس چلانے سے انکار


 پنجاب حکومت نے تعلیمی میدان میں بھی نااہلی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ یو ای ٹی نے فنڈز کی کمی کے باعث 3 سب کیمپسز چلانے سے انکار کردیا۔

یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سنڈیکٹ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یو ای ٹی فیصل آباد، نارووال اور گجرانوالہ کی کیمپسز پر مزید اختیار نہیں رکھنا چاہتی۔

اجلاس کے ممبر نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جامعات کی مالی معاونت نہیں کی جس کے باعث یو ای ٹی لاہور سب کیمپسز کا خرچہ چلانے سے قاصر ہے۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تینوں سب کیمپس متعلقہ اضلاع کی جامعات چلائیں گی، جبکہ طلباء کو یو ای ٹی لاہور کی ڈگری بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

یو ای ٹی لاہور کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ سب کیمپسز کے انتظامی معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا، سب کیمپسز کو چارٹرڈ جامعات کا درجہ ملنے کے بعد پنجاب حکومت سے فنڈز ملیں گے جبکہ یو ای ٹی صرف لاہور اور کالا شاہ کاکو کیمپس ہی چلائے گی۔

Post a Comment

0 Comments