Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی، پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، دو اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسیلا معطل

 راولپنڈی میں پولیس حراست میں شہری کی مبینہ ہلاکت پر دو اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسیلا کو بھی معطل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں زیرحراست شہری کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت پر ورثاء اور اہل علاقہ نے سرائے کالا چوک پر احتجاج کیا، انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات میں واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق نوجوان عادل کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسیلا کے دو اہلکار اے ایس آئی ذوالفقار اور کانسٹیبل محمد صفدر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں قتل، حبس بے جا میں رکھنے سمیت پولیس آرڈر کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور لاپروائی پر تھانہ ٹیکسیلا کے ایچ ایچ او کو بھی معطل کردیا۔

Post a Comment

0 Comments