Ticker

6/recent/ticker-posts

فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ سے 3 ملازمین کے قتل کا ملزم گرفتار


 کراچی: کورنگی کے علاقے میں فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کرکے 3 ملازمین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منظورکالونی سے دہشت گردی میں ملوث ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی   کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیاگیا۔

ملزم نے یکم اکتوبر 2022ء کو رات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کورنگی کے علاقے میں واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 ملازمین محبوب اورعامر کوقتل کیا اور ایک ملازم ارشاد کو زخمی کردیا تھا، جو بعد ازاں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر نمبر 672/2022 زیر دفعات 302،324،186،34اور7ATAتھانہ عوامی کالونی میں درج ہے۔

Post a Comment

0 Comments