Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے بھتہ لینے والے 4 ملزمان گرفتار


 کراچی میں نیشنل ہائی وے، لنک روڈ سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالرز سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان اصلی پولیس اہلکار کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر میں کام کر رہے تھے۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر اس وقت کی گئی جب ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار میر افضل، برہان، نزاکت اور سلیم شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 33 لاکھ بھتے کی رقم، اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گلبہار  رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments