Ticker

6/recent/ticker-posts

قصور: برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 60 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

قصور پولیس کے ترجمان کےمطابق وحید نامی گینگ برقع پہن کر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیتا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 5 ملزمان ڈیڑھ ماہ پہلے عارف نامی شہری کے گھر داخل ہوئےاور 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کےمطابق اسی گروہ نے خواتین کے بھیس میں کئی اور گھروں سے بھی 40 تولے سونا اور نقدی بھی لوٹی، ملزمان دن دہاڑے گھریلو خواتین کویرغمال بنا کر ڈکیتی کرتے تھے۔

 

Post a Comment

0 Comments