Ticker

6/recent/ticker-posts

براڈر شیٹ: نیب کا 4.67 ارب اخراجات کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو دینے سے انکار


 براڈ شیٹ کمپنی کو اربوں کی ادائیگی کے معاملے پر نیب نے 4 ارب 67 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

 براڈ شیٹ کو اربوں کی ادائیگی سے متعلق نیب نے آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق براڈ شیٹ پر نیب نے 4 ارب 67 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ 4 ارب 41 کروڑ براڈ شیٹ لمیٹڈ کو ادائیگی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا جبکہ بین الاقوامی ثالثی فرم کو 28 کروڑ ادا کرنے کا ریکارڈ بھی نہیں دیا گیا۔

آڈٹ ٹیم کے مطابق ریکارڈ کی غیرموجودگی میں مجموعی ادائیگی کا پتہ نہیں لگا سکتے۔ ٹیم نے معاملے کی تحقیقات کی سفارش کردی۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں 37 کروڑ کی بے قاعدگی وکلاء، ماہرین اور اسٹاف کی خدمات حاصل کرنے میں ہوئی جبکہ 6 کروڑ کی بے قاعدگی زیادہ رینٹ سیلنگ اور سرکاری گاڑیوں کی خدمات پر کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments