Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی سے پیشہ ور اور مطلوب بھتہ خور گرفتار، 900 موبائل سمز برآمد


 کراچی:  

بغدادی تھانے کی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب بھتہ خور عتیق کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے مختلف موبائل فون کمپنیز کی 900 سمز، 18 گرے ٹریفک سسٹم ، 7 ہارڈ ڈسک ، کیمرا ، اسلحہ ، 20 شناختی کارڈز، 3 لیپ ٹاپ ، 4 وائی فائی ڈیوائسز ، 4 ٹیبلیٹس اور دیگر سامان برآان کے مطابق گرفتار ملزم پیشہ ور بھتہ خور ہے جو کہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، جو تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments