Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں 5 سال سے مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار


لاہور: شاہدرہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم عرف دیما چنگڑ اپنے بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی، ملزمان اور انکے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے انکو زخمی کیا۔

مزاحمت کے باوجود شاہدرہ پولیس کی ٹیم نے ندیم عرف دیما اور اسکے بھائی جاوید عرف کچی گری کو گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان پولیس ٹیم پر حملہ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 2020 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments