Ticker

6/recent/ticker-posts

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے کیسز میں مزید 6 برس قید کی سزا


 میانمار کی ایک عدالت نے ملک کی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی کرپشن کے کیسز میں مزید چھ برس قید کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنگ سان سوچی پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کے مشہور تاجر ماونگ ویئک سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کی رشوت لی تھی۔

آنگ سان سوچی کے خلاف اس الزام کے دو الگ الگ مقدمے میانمار کی ایک فوجی عدالت میں چلے۔ عدالت نے خاتون سیاسی رہنما کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 3،3 برس کی سزائیں سنائی ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران صحافیوں کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا تھا جب کہ سوچی کے وکلا پر بھی میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔

آنگ سان سوچی کو اب تک غیر قانونی طورپر واکی ٹاکی رکھنے، کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی، سرکاری رازوں کو افشا کرنے، غداری، انتخابی دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے 7 مقدمات میں مجموعی طور پر 26 برس قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں تاہم یہ تمام سزائیں ایک ساتھ چل رہی ہیں۔

خاتون سیاسی رہنما نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران خود پر لگائے گئے الزام کی تردید کی تھی جب کہ فیصلے کے بعد انہوں نے سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے

Post a Comment

0 Comments