Ticker

6/recent/ticker-posts

ورلڈبینک کے 73 کروڑ ڈالرکے قرضے منسوخ ہونے کا خدشہ


 اسلام آباد: ورلڈبینک نے کم از کم مسائل کے شکار 9 ایسے پراجیکٹس کی نشان دہی کی ہے جن کے730 ملین ڈالر کے قرضے منسوخ ہو سکتے ہیں۔

400 ملین ڈالر کے رعایتی قرضے میں 320 ملین ڈالر کا قرضہ پاکستان کے کوٹے کے تحت منسوخ کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی دو منصوبوں کیلئے رقم بھی علاقائی کوٹے سے مختص کی گئی ہے۔

ان قرضوں کی ممکنہ منسوخی سے بچائی گئی رقم اب بھی پاکستان کو دی جا سکتی ہے اگر وہ سیلاب سے متعلقہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا انتظام کر لے۔

ورلڈ بینک اور وفاقی حکومت کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان 9 منصوبوں کے علاوہ کروڑوں ڈالر کی کئی اسکیمیں ایسی ہیں جو شیڈول کے بعد مکمل ہو رہی ہیں۔ ان اسکیموں پر یہ تمام پراگریس تباہ کن سیلاب سے پہلے جون2022 تک کی ہے۔

ورلڈ بینک ان مزید اسکیموں کی تصدیق کر رہا ہے جہاں سے فنڈزسیلاب سے متعلقہ منصوبوں کی طرف منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ 400 ملین ڈالر کا رعایتی قرضہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن(IDA) کی جانب سے دیا جا رہا ہے جو ورلڈ بینک گروپ کی ایک شاخ ہے۔

علاقائی کوٹہ کے تحت مختص کردہ 82 ملین ڈالر کا قرض بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ ان رعایتی قرضوں کی منسوخی کو ایک سنگین مسئلہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ممالک اکثر سستے طویل مدتی قرضوں تک رسائی کے خواہاں ہوتے ہیں، چاہے ان کے پاس مالی استطاعت بھی ہو۔

Post a Comment

0 Comments