Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک کروڑ 86 لاکھ کا سونا لوٹنے والے پولیس اہلکار سمیت 6 ملزمان گرفتار

پنجاب: میانوالی کے سونارسے ایک کروڑ 86 لاکھ کا سونا لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صرافہ بازار سے تاجر کا پیچھا کرتے ہوئے اس سے ڈیڑھ کلو گرام سونا لوٹا تھا۔

ایس پی رورل سلیم کلاچی کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا ملزم بھی شامل ہے جبکہ ملزمان سے ایک کروڑ 21 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

یس ایس پی رورل نے کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں صرافہ بازار کا جیولر فہیم، بازار کا ایک چوکیدار جبکہ پشاور پولیس کا کانسٹیبل بھی ملوث تھا


Post a Comment

0 Comments