Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق


 کراچی میں پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نوماہ کی بچی جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس ٹیم 2 ملزمان کا تعاقب کررہی تھی، اسی دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ ہوئی، اور پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

حکام نے بتایا کہ سڑک پر عام شہریوں کی آمد و رفت بھی جاری تھی، اور قریب سے ہی ایک رکشہ گزرا جس میں ایک خاتون اپنی 9 ماہ کی بچی سوار تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ماں بیٹی کو گولی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دوران لگی، جس میں بچی کی جان چلی گئی جب کہ ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments