Ticker

6/recent/ticker-posts

ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کرکے عزت کروالیں گے تو ان کی بھول ہے، عمران خان


 راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوبھی ان چوروں کو این آر او دے رہا وہ ملک سے غداری کررہا ہے، ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کرکے عزت کروالیں گے تو ان کی بھول ہے۔

زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے طلبہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میری بات بہت آرام سے بات سننی ہے۔ یوتھ پر تاریخ میں لازم ہوجاتا ہے کہ باہر نکلیں۔ ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے۔ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے۔ اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔ ہر روز میرے خلاف نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہاں سے ضمانت کروانے کے لیے عدالت جاؤں گاان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیے۔ انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک ہے اور وہ ہے خوف۔ بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے۔ غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں۔ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments